لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 29 سال بعد کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعے ”اپنا گاؤں پروگرام“شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنا گاؤں پروگرام کے تحت پکی گلیاں، ڈرینج سسٹم،گندے پانی کے نکاس کیلئے جوہڑ بنائے جائیں گے۔
دیہات کے ترقیاتی منصوبے کوآپریٹو سوسائٹی ماڈل کے ذریعے مکمل ہوں گے۔ پہلے فیز میں 485 دیہات میں ڈویلپمنٹ کیلئے کوآپریٹو سوسائٹی قائم ہوں گی۔ دوسرے فیز میں 1500 دیہات میں کوآپریٹو سوسائٹی تشکیل دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نے اپنا گاؤں پروگرام کے آغاز کیلئے 44 دن کی ڈیڈ لائن مقررکر دی۔ اجلاس میں 29 سال بعد پنجاب میں کوآپریٹو سوسائٹیز پر جزوی پابندی اٹھانے اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کوآپریٹوسوسائٹی کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔ تحصیل مانیٹرنگ کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بھی شامل ہوں گے۔