چیئرمین ٹی ایم سی نیو کراچی محمد یوسف کی کاوشوں سے سیکٹر 5G کی سڑک پر روڈ مارکنگ مکمل

کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیو کراچی محمد یوسف کی خصوصی کاوشوں اور نگرانی میں سیکٹر 5G میں روڈ کارپیٹنگ کے بعد روڈ مارکنگ کا کام بھی مکمل کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا اور سڑکوں پر نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے۔

چیئرمین ٹی ایم سی نیو کراچی محمد یوسف نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی بحالی اور عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی و بحالی کے کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل ہو۔

ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق روڈ مارکنگ کے ذریعے لینز، موڑ اور دیگر ٹریفک نشانات کو واضح کیا گیا ہے، جس سے ڈرائیورز کو بہتر رہنمائی ملے گی، ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور حادثات کے امکانات میں کمی واقع ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی کارپیٹنگ کے بعد روڈ مارکنگ کی تکمیل شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کا اہم مرحلہ ہے، جس سے سیکٹر 5G کے مکینوں اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو محفوظ، منظم اور آسان آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی۔

متعلقہ خبریں