میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میمن گوٹھ روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کی گئی میمن گوٹھ روڈ، تھڈو نالہ سے مائی نانی تک سڑک کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میمن گوٹھ روڈ کی تکمیل سے علاقے میں آمد و رفت کی سہولت بہتر ہوگی اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری اس ترقیاتی منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر سے میمن گوٹھ اور اطراف کے علاقوں کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا اور شہریوں کو روزمرہ سفر میں آسانی میسر آئے گی۔

میئر کراچی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور بنیادی شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ترقیاتی کام جاری ہیں، جن کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں