وزیراعظم کی ایندھن سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلیے پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال اور عوامی آگاہی مہم چلائی جائے: کمشنر شہمیر خان بھٹو
میرپورخاص: ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شہمیر خان بھٹو نے وزیراعظم پاکستان کی ایندھن سبسڈی اسکیم کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ڈویژن بھر کے پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال اور عوامی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔
کمشنر کانفرنس ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پیٹرول پمپس پر اسکیم سے متعلق ضروری معلومات اور ہدایات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ پیٹرول پمپ انتظامیہ اور عملے کو بھی سبسڈی کے طریقۂ کار سے آگاہ کیا جائے تاکہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسکیم پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو سبسڈی کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نواب سمیر لغاری نے بالمشافہ شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنرز عمرکوٹ اور تھرپارکر نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمشنر، چیف میونسپل افسران ٹاؤن افسران سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔