لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق پنجاب میں 40پرائمری سٹروک سینٹر پوری طرح فنکشنل ہو چکے ہیں اور مزید17سٹروک سینٹر دسمبر تک فعال کرنے کا ہدف مقررکر دیا گیا ہے۔ خصوصی اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی ایم سٹروک پروگرام سے 336 فالج زدہ مریضوں کی زندگی بچا لی گئی ہے اور336افراد فالج کو اٹیک ہونے پر بروقت چیف منسٹر سٹروک سینٹرپہنچنے پرنہ صرف جان بچالی گئی بلکہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ گئے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بھکر، لیہ، گوجرانوالہ، نارووال، جھنگ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، گجرات کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں فالج کے علاج کیلئے انجکشن موجود ہیں۔معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ حکومت کے امور میں شفافیت اور اداروں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا اولین ترجیح ، آزاد اور شفاف معلومات کے ذریعے بدعنوانی کا مؤثر انداز میں خاتمہ کیا جا سکتاہے۔