پیپلز پارٹی لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کررہی ہے: بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ماضی میں بھی پیپلز پارٹی نے پورا کیا اور آج بھی پیپلز پارٹی لوگوں کو مکان اور روزگار فراہم کررہی ہے، اسی سلسلے میں یہ وہ متاثرین ہیں جن سے ماضی میں مکان اور روزگار چھینا گیا، آج کے ایم سی مارکیٹ کورنگی میں انہیں 35 متاثرہ خاندانوں کو دکانیں فراہم کی ہیں، یہ بات انہوں نے کے ایم سی مارکیٹ کورنگی پانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی سی کورنگی، سینئر ڈائریکٹرز امتیاز ابڑو، عمران صدیقی، سیف عباس، تاجر برادری اور پارٹی ورکرزکی بڑی تعداد موجود تھی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام سے چھت اور روزگار چھینا لیکن ہم انہیں یہ دینگے، ہم پارٹی نعرہ کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، ووٹ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم والے لیکر گئے لیکن کام پیپلز پارٹی کررہی ہے، سابق میئر وسیم اختر کے دور میں روزگار چھینا گیا لیکن ہم دکانیں بناکر دے رہے ہیں، لیاری، بولٹن مارکیٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کو دکانیں بناکر دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کورنگی مارکیٹ میں 35 دکانیں تعمیر کی جائیں گی جو تجاوزات سے متاثرہ دکانداروں میں تقسیم کی جائیں گی، شہر کے دیگر علاقوں میں بھی متاثرین کے لئے دکانیں تعمیر کی جائیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی متاثرین کو دکانیں فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جو جلد ہی پورا ہوگا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب وسائل کی بات نہیں کرتی بلکہ کام کرتی دکھائی دے رہی ہے، وہ متاثرین جن سے ماضی میں روزگار چھینا گیا اب انہیں دکانیں اور روزگار مل رہا ہے جس سے ان کی مالی مشکلات دور ہورہی ہیں، ان دکانوں کے ذریعہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو کرایہ کی مد میں ریونیو بھی ملے گا، انہوں نے کہا کہ ان دکانوں کی تعمیر سے قبضہ مافیا کو بھی قبضہ کیلئے جگہ نہیں ملے گی، بلاول بھٹو کے وژن کے تحت کام کرر ہے ہیں، مرتضی وہاب نہیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کام کررہی ہے، مجھے اندازہ ہے کہ تین بڑے اسپتالوں کو چالیس روز میں درست نہیں کرسکتا،چالیس سال کا بگاڑ ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی اسپتالوں کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں جلد ان اسپتالوں میں بھی بہتری آئے گی، عباسی شہید اسپتال ہمارے دل سے بہت قریب ہے کیونکہ بھٹو صاحب نے اس کا افتتاح کیا تھا، میرے لئے آسان تھا کہ عباسی شہید اسپتال میں ایک تختی لگا کر اس کا افتتاح کرکے غائب ہوجاؤں اور پھر آپ مجھے تلاش کرتے رہیں کہ عباسی اسپتال میں کیا کام ہورہا ہے، ہم باتوں پر نہیں کام پر اور خدمت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ماڑی پور روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے، ماضی کے ٹھیکیداروں نے اس سڑک پر کوئی توجہ نہیں دی بلاول بھٹو صاحب نے وعدہ کیا تھا اس سڑک کی تعمیر جاری ہے دو ماہ میں ماڑی پور روڈ کا کام مکمل ہوجائے گا، پیپلز پارٹی صرف وعدہ نہیں کرتی عملی کام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں