کراچی میں چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے رقم ادا نہ کرنے پر جانوروں کا کھانا بند کردیا۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہوگئے۔ٹھیکیدار کا کہنا ہے اسے چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے چار ماہ سے رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث وہ کھانا فراہم نہیں کررہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ جانوروں کےلئے مناسب خوراک موجود ہے

متعلقہ خبریں