45 حلقوں میں 1265 امیدوار میدان میں، آزاد کشمیر انتخابات کی تیاریاں آخری مرحلے میں

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، جبکہ مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 عام حلقوں سے 1047 جبکہ مہاجرین کے لیے مختص 12 حلقوں سے 218 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جانچ پڑتال کے عمل کے دوران مجموعی طور پر 41 کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ آج مقرر ہے، جس کے بعد 5 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ اسی روز انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی شائع کی جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے 27 جولائی بروز پیر پولنگ ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں