کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیPECHS کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے پارک سے مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کرنے کیلئےضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوششیں۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)اس سلسلے میں مسجد سے ملحق کلب، مدرسہ، دکانوں کے مالکان، کرایہ داروں اور رہائشی افراد کو 24 گھنٹوں میں انخلاء کے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس قمر رضا جسکانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد کی ہدایت پر ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر خوشنود جاوید نے متعلقین کو عدالتی حکم پر 24 گھنٹوں میں پراپرٹی خالی کرنے کے نوٹس موصول کرا دیے ہیں۔انسپکٹر خوشنود جاوید کے مطابق انہوں نے ذاتی طور پر متعلقین کے پاس جا کر نوٹس موصول کرائے اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے یہ نوٹس متعلقہ عمارت پر بھی چسپاں کیے گئے ہیں.نوٹس کی کاپی پر 29 دسمبر کی تاریخ درج کی گئی ہے، جس کے تحت تمام قابضین آج جمعرات کی شام تک پراپرٹی خالی کرنے کے پابند ہیں پولیس کے مطابق جگہ خالی ہوتے ہی اس کے انہدام کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے طارق روڈ پر واقع پارک میں قائم مدینہ مسجد اور دیگر تجاوزات ختم کر کے پارک کو بحال کرنے کے لیے انتظامیہ کو 1 ہفتے کی مہلت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں