کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر نئے بلدیاتی قانون کےخلاف جماعتِ اسلامی کا جاری دھرنا ساتویں روز بھی جاری،دھرنے میں عثمان پبلک اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)اس موقع پر اساتذہ کرام اور طلبہ کی جانب سے سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف تقاریر کی گئیں جبکہ کئی طلبہ نے ترانے بھی سنائے۔سندھ میں نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے یہ دھرنا دیا جا رہا ہے۔موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے میں بیٹھے جماعتِ اسلامی کراچی کے کارکنان نے گزشتہ 6 روز سے دھرنا دیا ہوا ہے۔امیرِ جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے جمعہ 7 جنوری سے صوبے کے تمام شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔دھرنے کے دوران گزشتہ روز باکسنگ ٹیموں میں مقابلے بھی کرائے گئے، رات گئے دھرنے کے شرکاء نے کرکٹ اور بیڈمنٹن بھی کھیلا۔دھرنے کے شرکاء کے لیے رات بھر انڈے، سوپ اور چائے سے تواضع کی گئی

متعلقہ خبریں