الیکشن کمیشن 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بناۓ :سندھ ہائی کورٹ کا حکم

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت )سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 23 اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہمیں تحریری طور پر انتخابات کی یقین دہانی کرائی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر ملتوی کیے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے خود کہا تھا کہ اتنے زیادہ اخراجات ہو چکے ہیں انتخابات ملتوی نہیں کر سکتے اور اس کے بعد 28 اگست کو دوبارہ تاریخ مقرر کر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کا جواب آنے دیں ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیں گے عدالت نے درخواستوں کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ خبریں