پنجاب حکومت 10لاکھ پالتو جانوراور 3لا کھ مویشیوں کا تیارگوشت ایکسپورٹ کرے گی: صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی

لاہور: پنجاب حکومت 10لاکھ جانورایکسپورٹ کرے گا جبکہ میٹ کمپنیوں کے ذریعے 3لا کھ مویشیوں کا تیارگوشت ایکسپورٹ کیا جائے گا۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نےوزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک ا جلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پنجاب میں میٹ ایکسپورٹ کے لئے چینی کمپنی سمیت 7اداروں سے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں اورچین کی گلوبل میٹ کمپنی،پنجاب میں پامکو کے اشتراک کار سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی،بوائلر یونٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر بوائلڈ میٹ ایکسپورٹ کے لئے تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 3لا کھ بھینس اور گائے،3لاکھ مینڈھے وغیرہ کی فیٹنگ (Fattening)کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ایک لاکھ بکروں اور بھیڑوں وغیرہ کی ایکسپورٹ کے لئے پرورش کی جائے گی اور پنجاب کی ہرتحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال قائم کیا جائے گا اورپنجاب کے گاؤں، گاؤں جا کر مویشوں کے علاج کیلئے تحصیل میں 4موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بارپنجاب میں پہلی بارلا ئیوسٹاک فارمنگ سیکٹر کی میکانزیشن کی جائے گی جبکہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے دیہی خواتین کو مفت مویشی دینے کا کوٹہ ڈبل کردیا اور حکومت پنجاب لائیوسٹاک مشینری کے لئے 60فیصد تک سبسڈی دے گی اورملک چلر، میکسنگ مشین، ملک کین کولر،ویٹ سکیل، فیڈ مکسر، پائلٹ مشین او ردیگر مشینری مہیا کی جائے گی،ایکسپورٹ کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے 2ملین جانوروں کو ٹیگ کیاجائے گا،2ملین فارمزکو مویشیوں کی نسل بڑھانے کے لئے 2ملین سیمنز سبسڈی پر دئیے جائیں گے،جنوبی پنجاب کے 12اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو 9255مویشی مفت دئیے گئے ہیں۔

پنجاب میں 2022کے بعد مویشیوں میں گل گھوٹو اور لمپی سکن رپورٹ نہیں ہوا اورلمپی سکن کی امپورٹڈ ویکسین 300روپے جبکہ مقامی طورپر تیار کردہ موثر ویکسین صرف30روپے میں دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں لائیو سٹاک جیسے اہم شعبے کو نظر انداز کیاجانا انتہائی ا فسوسناک ا مر ہے جبکہ لائیوسٹاک فارمز کی معاشی خود انحصاری کا ذریعہ بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں