صوبائی مشیر بلدیات سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما مولانا محب اللہ نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی و علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مولانا محب اللہ نے محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہری مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ محکمہ بلدیات عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور حکومت شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔
ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، نوابزادہ میر منظور احمد زہری، ایکس ای این عمران قمبرانی اور عدیل قمبرانی بھی موجود تھے۔