پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ انتخابات کے کیس 28 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

کنٹونمنٹس بورڈ کے الیکشن کے کیس میں بھی سیکرٹری وزارت دفاع اور ڈائر یکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ کو نوٹس جاری کئے ہیں قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مجوزہ ابتدائی شیڈول تیار کر کے حکومت پنجاب کو بھیجا تھا اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مجوزہ شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری عمارات ،سیکورٹی اور پولنگ سٹاف کی تعیناتی کے سرکاری ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 27 سے 30 اکتوبر تک جمع کرانے امیدواروں کےکاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر تک ہونا تھی لیکن پنجاب حکومت نے 14 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے سے معزرت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے باضابط شیڈول جاری کرنے سے ہی اگلے سال اپریل 2027 میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی الیکشن کمیشن کو تجویز پیش کر دی جس پر الیکشن کمیشن نے حکومتی تجویز پر اجلاس میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں