انگلینڈ میں کورونا سے متاثرین کا نیا ریکارڈ بن گیا، 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار 93 کیس رپورٹ ہوئے اور 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کرسمس اور ویک اینڈ میں 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو جنوری 2022 میں مزید پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویلز میں کورونا سے 12 ہزار 378 افراد متاثر ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل اسی ماہ میں دو بار پہلے بھی برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد کیس سامنے آئے تھے