باکو ورلڈ اربن فورم: وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت، “اپنی چھت، اپنا گھر” ماڈل کی عالمی سطح پر پیشکش

باکو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ورلڈ اربن فورم میں شریک ہوئیں، جہاں عالمی رہنماؤں اور ماہرینِ شہری ترقی کی بڑی تعداد موجود تھی۔فورم کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس میں شہری ترقی، ہاؤسنگ پالیسیز اور پائیدار شہروں کے ماڈلز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب اس اہم عالمی پلیٹ فارم پر حکومتِ پنجاب کے فلیگ شپ ہاؤسنگ پروگرام “اپنی چھت، اپنا گھر” کو ایک کامیاب اور کم لاگت رہائشی ماڈل کے طور پر پیش کریں گی۔ یہ پروگرام پاکستان میں کم آمدنی والے طبقے کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نمایاں اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان پویلین میں بھی اس منصوبے کو بین الاقوامی مندوبین کے سامنے ایک کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا جائے گا، جس کا مقصد کم لاگت اور قابلِ عمل ہاؤسنگ ماڈلز کے تجربات اور کامیابیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔فورم میں شرکت کو پنجاب حکومت کی جانب سے شہری ترقی اور ہاؤسنگ اصلاحات کے بین الاقوامی تجربات سے سیکھنے اور انہیں مقامی سطح پر اپنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں