پنجاب کے36اضلاع میں 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہرضلع مساوی ترقی کرے گا-موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری نوریز شکور کےساتھ ملاقات کےدوران کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں,منفی سیاست کرنےوالوں کو عوام ہمیشہ کے لئے رد کر چکے ہیں۔سابق حکومتوں نے نظام میں اتنا بگاڑ پیدا کیا جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا۔تنقید برائے تنقید کرنے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہےہیں جبکہ 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے پنجاب کا ہر ضلع ترقی کرے گا,ساہیوال سمیت پنجاب کےہرضلع میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں,ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

متعلقہ خبریں