مودی خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے: عمران علی

گجرات کے قصائی کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ،وادی سے بھارتی قبضہ ختم کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے: رہنماء پاکستان مرکزی مسلم لیگ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گلشن ٹائون کراچی کے صدر عمران علی نے کہا ہے کہ مودی خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے جس کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ، عمران علی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے، پانچ اگست 2019 کو مودی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے بھارت کا حصہ بنا لیا، پاکستانی قوم اس دن کو "یوم استحصال کشمیر” کے طور پر مناتی ہے، آج اس استحصالی فیصلے کو پانچ سال ہو چکے ہیں، اس نصف دہائی میں مودی سرکار نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے، انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کی اور پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا، عمران علی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کمہ وادی سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم کروایا جائے اور کشمیری عوام کو انکے حقوق دئے جائیں۔

متعلقہ خبریں