لاہور( نمائندہ مقامی حکومت)پنجاب میں پہلا سکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دیدی اور پنجاب کے پہلے سکل سٹی پراجیکٹ کیلئے تجاویز اور پلان طلب کر لیا،نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائیگی، پینے کا صاف پانی صحت مند زندگی،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے شجرکاری ناگزیر،نو روز موسم بہار کی آمد کی نوید،ڈاؤن سینڈروم بچے توجہ کے مستحق،پیغامات ،امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد-سکل سٹی پراجیکٹ میں انڈسٹری کی ضروریات سے مطابقت رکھتی ہوئی ٹیکنیکل ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ قائم ہوں گے-پنجاب میں سکل ایجوکیشن کے اداروں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گا-پنجاب کے ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن بورڈ کا سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے اداروں سے الحاق کرنے پر اتفاق کیاگیا-پنجاب کے طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ میٹرک لیول ٹیکنیکل ایجوکیشن کا پلان پیش کیاگیا-نوجوانوں کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل اور پریکٹیکل ایجوکیشن دی جائے گی-نوجوانوں کو میٹرک کے بعد اچھے روزگار کے قابل بنانے کا ہدف مقرر کردیاگیا-گرافک ڈیزائننگ، میڈیا پروڈکشن، فیشن ڈیزائننگ، ڈیٹا کوڈننگ، ٹورازم ایکسپرٹ کے ٹیکنیکل کورسز کرائے جائیں گے اورانڈسٹریل الیکٹرکیشن، پلمبرننگ، سولر واٹر ہیٹنگ سسٹم، پروفیشنل شیف، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کی تعلیم بھی دی جائے گی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا-انہوں نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے صنعتی اداروں کے ماہرین سے سلیبس ڈیزائن کرانے کی ہدایت کی-وزیراعلی نے کہاکہ چاہتی ہوں پنجاب کا ہرنوجوان بے مثال ہنرمند ہو اور اپنے فن میں یکتا ہو۔ یوتھ فورس کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے پنجاب کی حقیقی طاقت بنائیں گے۔ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں میٹرک ٹیک، سکول بیسڈ سکلڈ ڈویلپمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی–پنجاب میں پہلی مرتبہ”مریم کو بتائیں“کے تحت 45ہزار خاندانوں کو 10ہزار روپے دئیے گئے- صوبہ بھر میں 40لاکھ روزے داروں نے 422نگہبان دسترخوان پر روزہ افطار کیا- پہلی مرتبہ رمضان میں پرائس کنٹرول کے لئے صوبہ گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں -تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کے نرخ پر مثالی کنٹرول دیکھنے میں آیا- صوبہ بھر میں 75شاندار رمضان بازارو ں میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ سے زائد شہریوں نے خریداری کی-منیارٹی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ 57ہزار سے زائدکرسچن فیملیز کوLent کے لئے 10ہزار روپے پیش کئے گئے،زیراعلیٰ نے ورلڈ ڈاؤن سینڈروم ڈے کے موقع پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں کہاہے کہ ڈاؤن سینڈروم کے مرض میں مبتلا خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ڈاؤن سینڈروم خصوصی بچوں کی نگہداشت اورموثر علاج کیلئے مربوط نظام کا ہونا انتہائی ضروری ہے۔