لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں 14 سٹروک مینجمنٹ سنٹر فنکشنل ہیں، ہرضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنایا جارہا ہے۔عید الفطر کے ایام میں فالج کا اٹیک ہونے پر چار قیمتی جانوں کو مفت ”ٹی این کے“انجکشن لگا کر بچا لیا گیا۔اس طرح سٹروک مینجمنٹ پروگرام نے انسانی خدمت اوراحساس کی مثال اعلیٰ قائم کی ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ عیدالفطر کے دوران لاہور میں خاتون سمیت چار افراد پر فالج کا خوفناک اٹیک ہوا۔ چاروں مریضوں کاسروسز ہسپتال کے وزیراعلی ایمرجنسی سٹروک مینجمنٹ سنٹرمیں بروقت پہنچتے ہی فوری علاج شروع کیا جس کی بدولت جانیں بچ جانے کے علاوہ ہمیشہ کی معذوری سے بھی بچ گئے۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے تحت فالج زدہ مریضوں کو”ٹی این کے“انجکشن لگائے گئے۔ ”ٹی این کے“انجکشن لگنے سے چاروں مریض چند گھنٹے کے اندر فالج کے خوفناک اثرات سے باہر نکل آئے۔ 75 سالہ محمد اخترکو نماز عید کی ادائیگی کے دوران عید گاہ میں فالج کا اٹیک ہونے پر سروسز ہسپتال سٹروک مینجمنٹ سنٹرلایا گیا اور فوری علاج معالجہ کیا گیا۔ 70سالہ طلعت محمود کو عید کے دوران فالج کا اٹیک ہونے پربروقت سروسز ہسپتال سٹروک مینجمنٹ سنٹر پہنچایا گیا۔63 سالہ شریفہ بی بی بھی عید کے دوران ہی فالج کا شکار ہوئی ان کا بھی سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں فوری ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ 50 سالہ امانت علی پر بھی عید ہی کے دوران فالج کا اٹیک ہونے پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر میں بروقت پہنچنے سے مستقل معذوری سے بچا لیا گیا۔مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا اوربہت سی دعائیں دیں۔ فالج زدہ مریضوں نے بروقت اور فوری علاج پر سٹروک مینجمنٹ سنٹر ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ مریض طلعت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی ہوں، فالج کا مہنگا انجکشن افورڈ نہیں کر سکتا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مریض محمد امانت کے بیٹے نے بتایا کہ والد کو دوران عید نماز فالج اٹیک ہونے پرہم فوری طور پرسروسز ہسپتال سٹروک مینجمنٹ سنٹر لائے جہاں ڈاکٹروں نے ہماری سوچ سے بھی زیادہ کیئر کی۔ ۔سروسز ہسپتال میں ہیڈ آف نیورالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد عدنان اسلم نے بتایا کہ بینائی متاثر ہونا،منہ کا ٹیڑھا ہونا، بولنے میں دشواری، ٹانگ اٹھانے میں دقت،جسم کا غیرمتوازن ہونا فالج کی علامات ہیں۔ فالج ھونے کے فوری تین سے چار گھنٹے کے گولڈن وقت میں قریب ترین سٹروک مینجمنٹ سنٹر پہنچانا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر مہنگا ترین انجکشن مفت مہیا کررہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 14 سٹروک مینجمنٹ سنٹر فنکشنل ہیں، ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر بنایا جارہا ہے۔ ہر مریض کا بروقت علاج ان کا حق ہے اور حکومت پنجاب انہیں یہ حق ضرورپہنچائے گی