نیوکراچی ٹاؤن میں پراجیکٹ 1000 گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

کراچی: سیکٹر 5 ایم نیوکراچی میں پراجیکٹ 1000 گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے کے تحت گلیوں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام انجام دیا جا رہا ہے جس سے علاقے کے شہریوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔

جنرل کونسلر محمد وسیم اور نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد اپنی محنت اور جانفشانی کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہیں اور تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دونوں کونسلرز نے موقع پر موجودہ کام کا جائزہ لیا اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

یہاں موجود قیادت کے مطابق منصوبہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے ویژن تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عوامی خدمت کے منصوبے میں ٹاؤن چیئرمین نیوکراچی جناب محمد یوسف صاحب کے تعاون کو بھی سراہا گیا ہے۔

شہریوں اور علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں کی تعمیر سے علاقے میں نقل و حرکت آسان ہو گی اور بارشوں کے موسم میں کیچڑ اور پانی بھرنے کے مسائل سے نجات ملے گی۔

متعلقہ خبریں