پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت کی: وزیراعلیٰ مریم نواز

پنجاب کے 8 لاکھ38 ہزارسے زائدمین ہول کی جیوٹیگنگ مکمل،41 شہرو ں میں ڈرین نالوں وسیوریج لائنز کی صفائی

لاہور..وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور سمیت تمام شہرو ں میں کھدائی کر کے گڑھے کھلے چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے اورسیوریج و ڈرینج پراجیکٹ کی فوری تکمیل کی ہدایت کی ۔انہوں نے ویڈیو لنک جائزہ اجلاس میں کہا کہ-پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے80ارب روپے کی مجموعی بچت کی گئی- تمام مین ہول میں جلد ازجلد نیٹ/Mesh نصب کرنے کا حکم دیا ہے-تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو بھی مین ہول نیٹ/Meshپراجیکٹ میں شریک کرنے پر اتفاق کیاگیا-

وزیراعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 30جون تک تمام سیوریج اور ڈرینج پراجیکٹ ہر صورت مکمل کرنے کا ہدف مقررکردیا ہے، گلی،محلے اورسڑکیں کھدائی کر کے چھوڑ نہیں سکتے،اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ نئے انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹرٹینک میں ڈی سلٹنگ اور انڈر گراؤنڈ واٹر ری چارج سسٹم بھی شامل ہے-صوبہ بھر میں 838555مین ہول کی جیوٹیگنگ مکمل کر لی گئی اور نیٹ /Mesh نصب کرنے کا کام جاری ہے-مختلف شہروں میں 3ہزار سے زائد مین ہول میں نیٹ/Meshلگادئیے گئے -پنجاب کے 41شہرو ں میں پہلی مرتبہ ڈرین نالوں اورسیوریج لائنز کی ڈی سلٹنگ کی گئی- سیوریج لائنز اور ڈرین نالوں سے 550ٹن سلٹ /گارا وغیرہ نکا لا گیاہے -پنجاب بھر میں روڈ سائیڈز پر 110 انڈر گراؤنڈ سیوریج ٹینک مکمل کرلئے گئے جن کی 24.5ملین گیلن سٹوریج کیپسٹی ہے-2لاکھ مین ہول پر کور،نئے ڈھکن نصب کر دئیے گئے ہیں -پنجاب کے مختلف شہرو ں میں 91جیٹنگ، سکشن مشینیں،77ڈی سلٹنگ مشینیں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹ کی فراہمی جاری ہے -51شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے -بارش کے پانی کے نکاس کے لئے196کلو میٹر طویل ڈرین سسٹم تیار کیا گیا ہے-3497کلو میٹر طویل سیور لائنوں کی صفائی مکمل ہو چکی ہے- پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 204ارب روپے کی لاگت سے فیز ون اور فیز ٹوپر تیزی سے کام جاری ہے- سرگودھا،ڈی جی خان، گجرات، اوکاڑہ،جھنگ،ملتان اور سیالکوٹ میں پی ڈی پی فیز ون میں 57فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکاہے -جہلم،حافظ آباد،ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ،ننکانہ اور راولپنڈی میں بھی پی ڈی پی فیزٹو میں 57 فیصد سے زائد کام مکمل ہے،

متعلقہ خبریں