حاجی محمد انتظار رانا کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور کشمیر انتخابات پر تبادلہ خیال

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی بہاولنگر کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 244 حاجی محمد انتظار رانا نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، ریاض احمد سامٹیہ، چیف کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، راؤ ساجد، خواجہ رضوان عالم، رانا ذیشان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی اور دیگر اہم سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امور پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں