کوئٹہ میں غیر قانونی واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی، پانچ کارخانے سیل
کوئٹہ: اسپیشل مجسٹریٹ واسا حبیب الرحمٰن کاکڑ نے گوالمنڈی چوک اور حاجی غیبی روڈ کے علاقوں میں غیر قانونی واٹر کنکشنز اور پانی کے غیر مجاز استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارخانوں کے پانی کے کنکشنز منقطع کردیے۔
کارروائی کے دوران پانی کے غیر قانونی کنکشنز استعمال کرنے والے پانچ کارخانوں کو سیل کردیا گیا جبکہ متعلقہ مالکان کو قانونی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
واساحکام کے مطابق کارروائی کا مقصد پانی کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام اور پانی کی فراہمی کے نظام کو قواعد کے مطابق برقرار رکھنا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی واٹر کنکشنز اور پانی کا غیر مجاز استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔
واساحکام نے کہا کہ پانی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔