ڈپٹی کمشنرز کو سُتھرا پنجاب ایجنسیوں کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو اپنے اپنے اضلاع میں قائم کی جانے والی نئی سُتھرا پنجاب ایجنسیوں کا عبوری چیئرپرسن مقرر کر دیا ہے۔

پیر کو جاری کیے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری سُتھرا پنجاب اتھارٹی ایکٹ 2026 کی دفعہ 11(2) کے تحت کی گئی ہے۔ تقرریاں وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، جو اتھارٹی کے وائس چیئرپرسن بھی ہیں، کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع کی سُتھرا پنجاب ایجنسیوں کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں عارضی نوعیت کی ہیں اور اس وقت تک مؤثر رہیں گی جب تک وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مستقل چیئرپرسنز نامزد نہیں کر دیے جاتے یا اس حوالے سے مزید احکامات جاری نہیں ہوتے۔

عبوری چیئرپرسنز کی حیثیت سے ڈپٹی کمشنرز ایجنسیوں کے اجلاس طلب کرنے اور ان کی صدارت کرنے کے علاوہ اداروں کے قانونی، انتظامی اور عملی امور کی انجام دہی میں معاونت کریں گے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد نئی قائم کردہ سُتھرا پنجاب ایجنسیوں کے انتظامی اور آپریشنل امور کو مستقل سربراہان کی تعیناتی تک فعال رکھنا ہے۔

متعلقہ خبریں