میرپورخاص: خواتین ووٹرز کی شرح بڑھانے کے لیے میئر سیکریٹریٹ میں آگاہی ورکشاپ
میرپورخاص: جمہوری عمل میں خواتین کی شرکت اور ووٹرز کی شرح بڑھانے کے لیے میئر سیکریٹریٹ میرپورخاص میں ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کے مطابق ورکشاپ کا اہتمام محکمہ لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں یونین کونسلز کے چیئرمینز، سیکریٹریز اور دیگر بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی۔
ورکشاپ کے دوران خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت کی اہمیت اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے لیے آگاہی پیدا کرنے پر توجہ دی گئی۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ خواتین کی بھرپور شمولیت کے بغیر جمہوری عمل کو مضبوط نہیں بنایا جا سکتا۔ خواتین کو ووٹ کے حق کے استعمال کی ترغیب دینا اور انتخابی عمل میں ان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔