چوہدری نثار کا آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہر وارڈ سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے گروپ کی جانب سے ہر وارڈ سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان سابق چیئرمین یونین کونسل چکری چوہدری غلام قمر کی رہائش گاہ پر منعقدہ سیاسی اجلاس میں کیا گیا، جس میں چونترا کی سات یونین کونسلوں کے نمائندوں، مقامی سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔
چوہدری نثار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے کی صورت میں ان کا گروپ ٹیکسلا، واہ، روات، اڈیالہ روڈ، چونترا اور چکری کے ہر وارڈ سے امیدوار میدان میں اتارے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی اصل طاقت کا فیصلہ عوامی حمایت اور انتخابی نتائج سے ہونا چاہیے۔
ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کے دوست ہیں۔