خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات ناگزیر ہیں: مریم نوازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عورتوں اور بچوں سے زیادتی پر موثر اور یقینی کارروائی کیلئے نیا اینٹی ریپ ایکٹ لانے کا حکم دیدیا اور بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے سپیڈی کو رٹ قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن قانونی اقدامات عمل میں لانے اور بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم کے مقدمات کا مقررہ مدت میں فیصلہ کرنا ضروری قرار دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میں سزا کی شرح پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے موثر انویسٹی گیشن کیلئے پولیس افسروں کی کیپسٹی بلڈنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کوالٹی آف انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن میں بہتری کے لئے اے آئی کی معاونت پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں اور خواتین کے کیسز میں آڈیو وڈیو شہادتوں کی موثر ریکارڈنگ کافیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین بچوں سے زیادتی کا واقعات کے پیشگی سدباب کے لئے بھی اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اجلاس میں آئی جی پنجاب پولیس نے خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم اورحکومتی اقدامات پر تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ بھرمیں وویمن ہیلپ ڈیسک،ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن،ورچوئل چائلڈ سیفٹی اور موبائل پولیس اسٹیشن کام کررہے ہیں۔پولیس اسٹیشن پر خواتین سے متعلق 12 لاکھ 40 ہزار شکایات درج کی گئی،92فیصد پر کارروائی مکمل کر لی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورچوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی پر درج شکایات پرایک لاکھ سے زائد گمشدہ/اغوا کردہ بچے برآمد کر کے فیملی کے سپرد کردئیے گئے۔ورجوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 4 ہزار سپیشل بچوں کو واپس گھروں کو پہنچایا گیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے 7588کیسز حل کر لئے گئے۔بچوں اور خواتین سے زیادتی کے 71فیصد واقعات میں قریبی لوگ ملوث پائے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا کے لئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔خواتین اور بچے معاشرے کا حساس طبقہ ہیں،حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات کے سدباب کے لئے سماجی اور معاشرتی شعور و آگاہی ضروری ہے۔ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات رپورٹ ناگزیرہے۔خواتین اور بچوں کے خلاف زیادتی کے مقدمات پر سزا یقینی بنانے کے لئے سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں