وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان
تلہ گنگ: وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے حالیہ دورے میں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے اور ان شاء اللہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کل ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔ اس بات کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں افسران کے انٹرویوز بھی کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید اعلان کیا کہ تلہ گنگ کی ترقی کے لیے 2 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تلہ گنگ کو اب اس کا حق ملے گا اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے تلہ گنگ کے عوام کی محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو ضلع بنانے کا وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔