ضلع بہالنگر کی پانچ تحصیلوں میں عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام سے منایا جائیگا۔اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئےہیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت)ضلع بھرمیں عشرہ شان رحمت العالمین کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنربہاولنگر کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد وسیم کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جسمیں مختلف محکمہ کے افسران، میلاد کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی. ڈپٹی کمشنر نے کہا عشرہ شان رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔اس سلسلہ تمام انتظامات شاندار انداز میں کئے جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع کی پانچ تحصیلوں بہاولنگر, منچن آباد, چشتیاں ہارون آباد, فورٹ عباس کے اسکولوں اور کالجز کے طلبہ و طالبات کے مابین مضمون نویسی ،قرآت اور نعت خوانی کے مقابلے ہوں گے اور اسکولوں اور کالجز کی سطح پر سیرت کوئیز مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گےاور محافل میلاد منعقد ہوں گی۔ محفل نعت میں نعتیہ کلام پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری دفاتر ،نجی عمارتوں، بینکوں،بازاروں، چوکوں و چوراہوں اور گرین بیلٹس پر سجاوٹ اورچراغاں کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں