ضلع بہاولنگر.143ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24155ملین روپے سے زائد ہے:چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی

بہاولنگر(نمائندہ مقامی حکومت)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، ٹکٹ ہولڈرز سید ندیم زمان شاہ، ۔ممتاز مہاروی، طارق عثمان گدوکا ،”ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم ، ڈی پی او محمد ظفر بزدار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی، تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں. انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے۔اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت 143ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24155ملین روپے سے زائد ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے جن کا تخمینہ لاگت 7992ملین روپے سے زائد ہے۔اسی طرح 49ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15968ملین روپے سے زائد ہے. 14نیو انڈ کٹڈ 195ملین ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائےڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں کھادوں کے حوالے سے حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کے حوالے سے بریفنگ دی . اجلاس میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال بارے بریفنگ دی.

متعلقہ خبریں