دیوارِاحساس پر غریب اور ضرورت مند افراد کے پہننے کے لیے کپڑوں کا انتظام کیا گیا ہے: عبد الجبار گجر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

بہاولنگر (نمائندہ مقامی حکومت) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے بہاولنگر میں دیوارِ احساس قائم کردی گئی ہے۔ دیوارِ احساس پر غریب اور ضرورت مندافراد کے پہننے کے لیے کپڑوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر اسسٹنٹ کمشنر عثمان منیر بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے غریب اور ضرورت مند افراد میں گرم کپڑے تقسیم کئے. اس موقع سماجی کارکنان موجود تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیوارِ احساس کا قیام حکومت کا شاندار اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے اس کام میں حکومت کے ساتھ ساتھ صاحبِ ثروت افراد حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دیوارِ احساس پر مستحق افراد کے لیے استعمال کے لیے اشیاء چھوڑ جائیں۔

متعلقہ خبریں