چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں چشتیاں،ہارون آباد،فورٹ عباس،بہاولنگر،منچن آباد میں ریونیو عوامی کچہریاں منعقد کی گئیں جہاں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں سائلین کے ریونیو سے متعلق مسائل حل کئے گئے۔ایڈیشنل ڈٹی کمشنر ریونیو بہاولنگر ظہیرعباس نےاراضی ریکارڈ سنٹر میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں شرکت کی۔خدمت کچہریوں میں ریونیو افسران کے علاوہ پٹواری گرداور بھی موجود تھے۔ریونیو ریکارڈ کی کی درستگی،فردانتقالات، رجسٹری،ڈومیسائل، انکم سرٹیفیکیٹ اور سائلین کے ریونیو سے متعلق دیگر مسائل حل کئے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ حکومت ریونیوسسٹم کو بہتر بنانے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے.ریونیو عوامی خدمت کچہری میں لوگوں کے ریونیو سے متعلق درخواستیں بھی وصول کیں گئیں اور انکے مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے