بےنظیر انکم پروگرام میں بے پناہ کرپشن، غربت بڑھی ختم نہیں ہوئی: رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بے پناہ کرپشن ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں غریب لوگوں کی کچھ مدد کی جاتی ہے لیکن اس میں کچھ اعتراضات ہیں، پروگرام میں بے پناہ کرپشن ہے اور پنجاب کی حد تک ڈیٹا ٹھیک نہیں ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ لوگوں کو بھکاری بنانے والی بات ہے، 3 ماہ بعد 13 سے 17 ہزار دیں تو اس کا کیا فائدہ؟ بی آئی ایس پی کے دوران غربت بڑھی ہے ختم تو نہیں ہوئی۔