پنجاب: 300رورل ہیلتھ سنٹرز کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ویڈیولنک اجلاس میں کہا گیا کہ کلینک آن ویل پراجیکٹ کے تحت ختصرمدت میں صرف911 کلینک آن ویل میں 3کروڑ مریض مستفیدہوئے۔ کلینک آن ویل کیلئے ڈیجیٹل میڈیکل باکس متعارف کرانے کا فیصلہ ،ڈیجیٹل میڈیکل باکس میں الٹرا ساؤنڈ،بلڈ شوگر،سی بی سی اورای سی جی کی جاسکے گی۔ ناقص کارکردگی اورفرائض سے غفلت پر 4 ہسپتالوں کے MS تبدیل کر دئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہترین کام کرنے پر”ہسپتال آف دی منتھ“کا اعزاز ملے گا۔
اجلاس میں پنجاب میں 300مریم نواز ہاسپٹل (رورل ہیلتھ سنٹر) کو مکمل ہسپتالوں میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈیجیٹل میڈیکل باکس سے کیمرہ منسلک کرکے ٹیلی کانفرنس بھی ہوسکے گی۔اسی طرح موبائل سے لنک ہونیوالی سمارٹ الٹرا ساؤنڈ ڈیوائس بھی متعارف کرائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبہ بھر میں بہترین کام کرنے پر”ہسپتال آف دی منتھ“کا اعزاز ملے گا۔دیہات کے مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزاراوراوپی ڈی میں 52لاکھ 51ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ،میجر سرجری کے 50348کامیاب آپریشن اور2لاکھ87ہزارسے زائد نارمل سرجری کی گئی،ہسپتالوں میں32ہزار 944 نارمل ڈلیوری ہوئی،15لاکھ83ہزارسے زائد مریضوں کے پتھالوجی ٹیسٹ کئےجبکہ 6 لاکھ 18ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ،ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ کئے گئے۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 40 ہزارسے زائد ڈاکٹرز اورالائیڈ ہیلتھ سٹاف کی بھرتی کی جا چکی ہے۔