کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 12 فیصد تک پہنچ گئی۔

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت)کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومیکرون پنجے گاڑتا نظر آرہا ہے، کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاہور میں یہ شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5403 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے، کراچی میں 24 گھنٹوں میں 633 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11.75 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 107 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں