کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز ہوگیا، ڈپٹی کمشنر جنوبی نے 3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)ڈی سی ڈسٹرکٹ ساؤتھ نے 3سب ڈویژن گارڈن صدر اور سول لائن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ان علاقوں میں عیدگاہ لین گلی نمبر 8 سے 11 کاعلاقہ شامل ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سن سیٹ اسٹریٹ فیز2، نیول ہائیٹس، رومی اسٹریٹ کلفٹن، کلفٹن ٹاور ،مکی مسجد محمدیہ اقبال لین ایل بلاک، بوٹ بیسن، خیابان شاہین بدر کے ایک گھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ان علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 195 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے،اس کے مزید 833 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 105 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 74ہزار 800 ہو چکی ہے

متعلقہ خبریں