5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کراچی کے عسکری پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھ دیا گیا: ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آج 5 فروری کو یومِ یک جہتیٔ کشمیر کے موقع پرعسکری پارک کا نام کشمیر پارک رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر پارک سے واک کا آغاز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 نئےپارکس کا افتتاح کریں گے، یومِ یک جہتئ کشمیر پر سیاست کے بجائے ایک ایجنڈے پرمتفق ہونا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیر کاز پر ہم سب ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ماضی میں بھر پور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے دعویٰ کیا کہ 10 سے 12 دنوں میں شہرِ قائد میں کام ہوتا نظر آئے گا، کراچی میں سڑکوں کی بہتری کے لیے کام شروع کر دیا ہے کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہےکہ شہر کی رونقیں بحال کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کام ہے۔اس سے قبل کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر قائم عسکری پارک کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے سپرد کیا گیا تھا جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر کے کے ایم سی ایمیوزمنٹ پارک رکھا گیا تھا۔سابقہ عسکری و موجودہ کشمیر پارک میں عوام کا داخلہ مفت کر دیا گیا ہے جس میں قائم شادی ہال کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں