سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت مقامی وسائل سے ملک کی توانائی کو سپورٹ فراہم کرے گی۔


کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)سندھ میں لطیف بلاک موہرون میں ہائیڈرو کاربن کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ موہر ون کنویں سے14.3 ملین مکعب فٹ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سندھ میں لطیف بلاک موہر ون میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں کامیابی ملی ہے۔ پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا۔ پی پی ایل کے مطابق لطیف بلاک میں پی پی ایل،ای این آئی پاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کی شراکت داری ہے۔ پی پی ایل کے مطابق یہ جوائنٹ وینچر کے ساتھ مل کر ایک بڑی گیس کی تلاش کی حکمت عملی کا نیتجہ ہےاور یہ دریافت مقامی وسائل سے ملک کی توانائی کو سپورٹ فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں