ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا,اے ڈی بی پنجاب حکومت کیساتھ سماجی ترقی، زراعت ودیگرشعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے: ایگزیکٹو ڈائریکٹرایشیائی ترقیاتی بینک

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے ایشین ترقیاتی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی۔ پانچ رکنی وفد کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک جان ہرلے نے کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور اشتراک بڑھانے پر تبادلہ خیال۔صوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا.چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب میں سرم خوش آئند ہے۔ادارے کے تعاون سے صوبے کے ترقیاتی، سماجی اور معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نےصوبائی حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان شراکت داری میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نےپنجاب حکومت کی معاشی ترقی کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔وفد میں کنٹری ڈائریکٹرمسٹر یانگ یے، اسد علیم،نور احمد اور عمر علی شاہ شامل تھے۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مجاہد شیر دل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں