کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر عوام برہم، سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار

مظفرآباد: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر وادی نیلم اور دیگر سیاحتی علاقوں کے عوام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاحت اور مقامی معیشت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل ہڑتالوں اور احتجاجی سرگرمیوں سے سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث انہیں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سیاحوں کی آمد میں کمی کے باعث ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کی ترقی اور استحکام سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

عوام نے پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پرامن اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافہ کریں۔

شہریوں نے مزید کہا کہ مسائل کے حل کے لیے آئینی اور پرامن راستہ اختیار کیا جانا چاہیے تاکہ عوامی مفادات اور سیاحت کا شعبہ مزید متاثر نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت سے وابستہ افراد پہلے ہی وبا اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں، اب ان پر احتجاجی سیاست کا بوجھ بھی ڈالنا دانشمندی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں