صوبائی وزیر بلدیات پنجاب کی ڈسکہ میں عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پرافسران اور رہنماؤں سے ملاقاتیں
ڈسکہ: صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے اپنے کیمپ آفس ڈسکہ میں انتظامی افسران، معززین علاقہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں عوامی مسائل، شہری سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ صفت اللہ مروت، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حمنہ اشرف، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔
ڈسکہ کے معززین علاقہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں نے بھی ذیشان رفیق سے ملاقات کرکے انہیں علاقے کے عوامی مسائل، شہری سہولیات اور دیگر اہم امور سے آگاہ کیا۔
ملاقاتوں کے دوران عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی بہتری اور ڈسکہ میں جاری ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔