بہاولنگر پولیس کی نااہلی:7خطرناک ملزمان پولیس کی حراست سے فرار

پولیس کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر خطرناک ملزمان پولیس حراست سے فرار ھونے میں کامیاب ھو گئے

تفصیلات کے مطابق تھانہ سی آئی اے کی زیر حراست 7 خطر ناک ملزمان مبینہ طور پر حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب اور پولیس ہاتھ ملتے رہ گئی۔

بعد ازاں پولیس نے 3 تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اور دیگر 4 ملزمان کی تلاش ھنوز جاری ھے۔

عوامی حلقوں میں اس بات کی تشویش پائی جاتی ھے کہ عوام کا پیٹ کاٹ کر پولیس کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کی جاتی ھے لیکن اپنے فرائض سے غفلت کی بنا پر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا ھے۔ یاد رہے کہ ضلع بہاولنگر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ھوئی وارداتوں پہ بھی عوام میں تشویش پائی جاتی ھے۔ اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ ضلع میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے کسی قابل افسر کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ خبریں