فیصل آباد میں بھی خواتین کے لیے پنک ریڑھی بازار قائم، ابتدائی طور پر نو ریڑھیاں نصب
فیصل آباد: خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ستیانہ روڈ پر سلیمی چوک میں پنک ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا، جہاں ابتدائی طور پر نو ریڑھیاں نصب کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ خواتین کو بااختیار، خوشحال اور معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے پنک بازار کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے خواتین کو اپنی مصنوعات فروخت کرنے اور کاروبار کو وسعت دینے کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔