اوکاڑہ میں شہر کا پہلا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال، 1700 ایکڑ زرعی اراضی کو آبپاشی کے لیے پانی فراہم ہوگا

وکاڑہ: شہر کا پہلا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ فعال ہوگیا ہے، جس سے صاف کیے گئے پانی کے ذریعے گردونواح کے پانچ دیہات میں تقریباً 1700 ایکڑ زرعی اراضی کو آبپاشی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پلانٹ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے کیا۔ منصوبہ اوکاڑہ میونسپل کارپوریشن کی تجویز پر پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت منظور کیا گیا، جس پر 90 کروڑ 12 لاکھ 68 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔

منصوبے میں شہر کے جنوبی حصے جی ٹی روڈ سے دیپالپور چوک کے راستے گاؤں 49/2L میں قائم ٹریٹمنٹ پلانٹ تک چھ کلومیٹر طویل سیوریج لائن بھی شامل ہے۔

پلانٹ روزانہ 71 لاکھ گیلن گندے پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 10 دن تک ہے۔ ابتدائی طور پر پانی کا اخراج 18 کیوسک ہے، جسے بڑھا کر 50 کیوسک تک کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں