گورنر سندھ کا چینی وزارتِ تجارت کا دورہ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بیجنگ میں چین کی وزارتِ تجارت کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارت خانے کے معاشی وزیر اور دیگر سفارتی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورے کے دوران، چینی وزارتِ تجارت کے اعلیٰ حکام نے گورنر سندھ کو پاک۔چین مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

گورنر کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کو پاک۔چین اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ مشترکہ منصوبے دونوں ملکوں کے تجارتی و معاشی تعلقات کو نئی جہت فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں