ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈی آئی جی ویسٹ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ویسٹ زون میں جرائم کی نوعیت، مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ویسٹ زون کی سیکیورٹی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی کارکردگی پر بریف کیا۔ اس موقع پر ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹیگیشن سمیت دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ویسٹ زون کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز اور مزید مؤثر طریقے سے انجام دیں تاکہ عوام کو بہتر تحفظ اور خدمات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ خبریں