کراچی میں کچرے کے ڈھیر ، سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ایک نااہل اداراہ ھے: نوجوان کونسلرحافط شیراز

کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور آبادیوں کے درمیان ڈمپنگ پوائنٹس کی موجودگی نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے یوسی 04 کے نوجوان کونسلر حافظ شیراز احمد نے کہا ہے کہ شہر میں گھروں سے کچرا بروقت نہیں اٹھایا جا رہا، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں کچرا کنڈیاں قائم ہو چکی ہیں اور صفائی کا نظام شدید متاثر ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ 43 ارب روپے کے خطیر بجٹ کے باوجود شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر کیوں نہیں ہو سکی اور یہ رقم آخر کہاں خرچ ہو رہی ہے؟کونسلر کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں