پنجاب کے 15 شہرو ں میں 2265کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور نکاس آب کیلئے 189کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نکاسی آب کے پراجیکٹس جون سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا 15شہروں میں جاری نکاسی آب کے پراجیکٹس پر 24گھنٹے کام کرنے کاحکم مون سون سے قبل سیوریج لائن اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹس کی یقینی تکمیل کی ہدایت کردی۔سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان اور سیالکوٹ ،جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی میں نکاسی آب پراجیکٹس جاری ہیں۔ 15 شہرو ں کے لئے 2265کلو میٹر طویل سیوریج لائن اور بارش کے پانی کے نکاس کے لئے 189کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی ۔فیز ون میں 86ڈسپوزل اسٹیشن اور 9انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک بنائے جائیں گے۔ واسا سیوریج اور بارشی پانی کے نکاس کے پراجیکٹ کی تکمیل پر 752کلو میٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کرائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں 15شہرو ں میں واسا کمپلیکس ڈیزائن کی منظوریواسا کمپلیکس میں افسران کے لئے ہوسٹل بھی بنائے جائیں گے۔ واسا، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپ پر جاری پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری رہے گی۔واسا مون سون سے قبل بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کے لئے ڈی سلٹنگ مہم بھی شروع کرے گا

متعلقہ خبریں