جعلی صحافت کے خلاف بڑا آپریشن، پیمرا اور پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، متعدد افراد زیر حراست

لاہور/اسلام آباد:  پیمرا اور پنجاب پولیس نے جعلی صحافیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق بغیر جرنلزم ڈگری اور کسی بھی عملی نیوز چینل یا میڈیا ادارے میں خدمات انجام نہ دینے والے افراد صحافی نہیں ہیں۔ ایسے افراد جو جعلی پریس کارڈ اور غیر رجسٹرڈ میڈیا پلیٹ فارمز کے نام پر دھوکہ دہی کر رہے تھے، ان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

خود کو صحافی ظاہر کر کے بلیک میلنگ اور فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ اداروں کو بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی صحافیوں، ڈمی اخبارات اور غیر رجسٹرڈ چینلز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں